Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کرکٹ کمیٹی کا اجلاس: سرفراز اور آرتھر کو سخت سوالات کا سامنا

اپ ڈیٹ 03 اگست 2019 04:59pm

sarfaraz

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو کرکٹ کمیٹی  میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کپتان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے اور اجلاس میں سرفراز احمد کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان اور بابر اعظم کو مستبقل کی کپتانی کے لیے گروم کرنے کی تجویز دے دی۔

 کرکٹ کمیٹی کے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں سرفراز، انضمام اور مکی آرتھر سے دور اقتدار کا حساب کیا گیا۔

کپتان سرفراز احمد سے کپتانی، سینئیر کھلاڑیوں کے رویے، پرفارمینس سمیت 12 سے 15 سوالات کیے گئے۔

کمیٹی کپتان سرفراز کی پرفارمنس سے بھی مطمئن دکھائی نہ دی اور اس کی وجہ فرنٹ سے لیڈ نہ کرنا قرار دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے کمیٹی کے سامنے صفائی میں کہا کہ ان کے تین سالہ دور میں کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری آئی تاہم ورلڈکپ میں ٹیم کی فیلڈنگ مایوس کن رہی، انہوں نے شاداب خان اور بابر اعظم کو کپتانی کے لئے گروم کرنے کا مشورہ دیا۔

 انضمام الحق نے اپنے تین سالہ دور میں قابل کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مؤقف اختیار کیا، قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی، تاہم تجربہ کار یونس اور مصباح کے جانے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ مشکلات کا  شکار ہے۔