کرس گیل نے شاداب خان کے ایک اوور میں 32 رنز بناڈالے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر شاداب خان کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ میں بُجھے بُجھے نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے شاداب خان کے ایک اوور میں 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا ڈالے۔
شاداب خان اننگز کا 13 واں اوور کرنے آئے تو کرس گیل جلّاد بن گئے اور اس اوور میں 4 چھکے اور 2 چوکے جڑ ڈالے، ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Power hitting!
6-6-4-4-6-6@henrygayle in Shadab Khan's over.
Watch here!#ERvsVK #GT2019 pic.twitter.com/kJKD8FeGCV— GT20 Canada (@GT20Canada) August 3, 2019
کرس گیل نے مجموعی طور پر 44 گیندوں پر 94 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
یونیورس باس گیل کی اس شاندار اننگز کی بدولت ان کی ٹیم وینکور نائٹس 6 وکٹوں سے میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔
گزشتہ دنوں گیل نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی تاہم اس میچ میں وہ بدقسمتی سے 6 رنز کی کمی کے باعث لگاتار دوسری سینچری نہ بناسکے۔
Comments are closed on this story.