Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بھارتی باکسر کا عامر خان کو للکارتے ہوئے چیلنج

اپ ڈیٹ 03 اگست 2019 02:22pm

neeraj

کار حادثے کے باعث جدہ میں فائٹ سے دستبردار ہونے والے بھارتی باکسر نیرج گویت میدان میں آگئے، پستول اور گن سامنے رکھ کر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کو چیلنج کردیا۔

کھیل کے میدان میں بھی بھارتی جنگی جنون، باکسر نيرج گويت آپے سے باہر ہوگئے۔

ٹيبل پر مہلک ہتھيار سجا کر عامر خان کو للکارتے ہوئے ٹوئٹ میں فائٹ کا چیلنج کردیا، ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

عامر خان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ نیرج اس سے کام نہیں چلے گا، مجھے ہرانے کیلئے کچھ زیادہ کرنا ہوگا۔