Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ہیڈ کوچ قومی ٹیم مکی آرتھر کنفیوژن کا شکار

اپ ڈیٹ 03 اگست 2019 06:38pm

mickey

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کنفیوژن کا شکار ہوگئے، ایک جانب پاکستان کے کوچ برقرار رہنے چاہتے ہیں تو دوسری جانب انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار بن گئے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر معاہدے میں توسیع کے خواہشمند تو ہیں لیکن ساتھ ہی انگلش ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں بھی شامل ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آرتھر کا انگلش بورڈ سے رابطہ ہوا ہے، وہاں بھی آرتھر نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انگلش ٹیم کی کوچنگ کیلئے مکی آرتھر، اوٹس گبسن اور گیری کرسٹن بھی شاٹ لسٹ، موجودہ کوچ ٹریور بیلس کا ایشز کے بعد معاہدہ ختم ہو رہا ہے۔