Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی انشا اللہ کامیاب ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

اپ ڈیٹ 03 اگست 2019 01:47pm

ispr

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے کشمیر میں کلسٹر بم کے استعمال پر پاک فوج کا ردعمل آگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کیجانب سے کلسٹر بم کا استعمال قابل مذمت ہے۔

کوئی بھی ہتھیار کشمیریوں کی حق رائے دہی کے حصول کی جستجو کم نہیں کرسکتا، کشمیر ہر پاکستانی کے لہو میں دوڑتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں مزیر کہا گیا ہے کہ انشاءاللہ، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔