Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائیگا: کانگریس نے خبردار کر دیا

شائع 03 اگست 2019 10:36am

Untitled-1

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کانگریس نے حکمران جماعت بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا۔

کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ نے نریندر مودی سرکار کی جانب سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں فوج بڑھانے، یاتریوں اور سیاحوں کو روکنے سے خوف بڑھا ہے۔

کانگریس نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 35 اے اور 370 ختم کرنے کا منصوبہ انتہائی خطرناک ہے، جو کشمیر کی آئینی حیثیت سے انحراف غلط ثابت ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھارت کو خبردار کیا کہ دفعہ 35 اے کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے برابر ہوگی، یہ اقدام وادی میں زبردست عوامی مزاحمت کا باعث بن سکتا ہے۔