Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ذاتی زندگی سےمتعلق پروپیگنڈا: وزیراعظم کا نجم سیٹھی پر 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ

شائع 03 اگست 2019 10:04am

Untitled-1

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کےبارے میں گمراہ کن پراپیگنڈے پر ٹی وی اینکر نجم سیٹھی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر نجم سیٹھی پر 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر بابر اعوان نے ہتک عزت کا دعویٰ تیار کیا، دعویٰ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دائر کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک دعویٰ کیا گیا۔

وکیل وزیراعظم بابر اعوان کا کہنا تھا جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طورنرمی نہیں برتی جاسکتی، ٹی وی پر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کا رستہ روکنا ہوگا، امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔