Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

'ایک ایکڑ بھی سرکاری زمین برآمد ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا'

شائع 03 اگست 2019 09:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سکھر: پی پی رہنما خورشید شاہ نے بعض سینیٹرز کے منحرف ہوجانے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ سینیٹرز کے رویے سے  جگ ہنسائی ہوئی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ نیب نے انھیں کوئی لیٹر جاری نہیں کیا، لیکن ان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس سے ایک ایکڑ بھی سرکاری زمین برآمد ہوگئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔