Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

لائنل میسی پر50 ہزار ڈالر جرمانہ اور 3 ماہ تک پابندی عائد

شائع 03 اگست 2019 08:30am

messi

فٹبال کے شائقین کیلیے بری خبر ہے، اگلے تین ماہ تک لائنل میسی کے فٹبال کھیلنے پر پابندی عاید کردی گئی، ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان کو پچاس ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

شہرہ آفاق فٹبالر نے کوپا امریکا کپ کے میچز کو فکس قرار دیا تھا، بارسلونا کے بتیس سالہ فارورڈ کو چلی کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس پر میسی نے الزام عاید کیا کہ برازیل کو ٹائٹل دلوانے کے لیے کوپا امریکا کپ کے میچز کو فکس کیا گیا۔

ایونٹ میں بدعنوانی ہوئی ہے، میسی کو سزا کے خلاف اپیل کیلیے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔