Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

وزیراعظم 18 اگست کو قوم سے خطاب میں ایک سالہ کارکردگی پر اعتماد میں لیں گے

شائع 03 اگست 2019 08:27am

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹھارہ اگست کو وزیراعظم کا قوم سے خطاب متوقع ہے۔

اس ھوالے سے تمام وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزارتیں اور ڈویژنز 9 اگست تک پہلے سال کی پانچ بڑی کامیابیاں بتائیں۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں کی کارکردگی عوام کےسامنےپیش کی جائے گی، ساتھ ہی مستقبل کے منصوبوں کاخاکہ پیش کیا جائے گا۔