Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

'سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا ن لیگ کی طرف جاتا ہے'

شائع 03 اگست 2019 08:22am

firdousimagee

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا پی ایم ایل این کی طرف جاتا ہے۔

انھوں نے ٹویٹ کیا کہ ٹی ٹیز کی دوڑ میں بیگم صفدر اعوان بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد سے پیچھے نہ رہیں۔ ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاؤنٹ میں اسی کمپنی سے رقم کی منتقلی باعث شرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟ انہوں نےعوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا۔ غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔