Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

تین چینی انجینئرز دریائے چترال میں گرگئے

شائع 03 اگست 2019 08:07am

Chitral flood

کرک :تخت نصرتی میں چھ افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جب کہ اہل علاقہ نے چار افراد کو زندہ بچا لیا۔

تمام افراد پہاڑوں پر لکڑیاں لانے گئے تھے کہ سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے۔

دوسری جانب دریائے چترال میں بھی تین چینی انجینئرز گر گئے، ایک چینی انجینئر کی لاش مل گئی، جبکہ باقی دو کو زندہ بچا لیا گیا۔

تینوں انجینئرز گزشتہ شب دریا کو پل کے ذریعے پار کر رہے تھے کہ دریا میں جا گرے۔