Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

اپ ڈیٹ 03 اگست 2019 07:06am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے 10 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکر دیدیا۔

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔  تفتیشی افسر نیب حکام نے حمزہ شہباز سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ مانگا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا حمزہ شہباز کا ابتک کتنے دنوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جا چکا ہے؟ تفتشی افسر نے بتایا حمزہ شہباز کا 52 دنوں کا ریمانڈ ہوچکا ہے۔

پیشی کے موقع پر پولیس نے  ن لیگی رہنما رکن قومی اسمبلی ملک پرویز کو احتساب عدالت میں جانے سے روک دیا۔

دوسری جانب کمرہ عدالت میں ایک شخص حمزہ شہباز کو دیکھ کر دہائی دینے لگا کہ 15 سال میں یہ باپ، بیٹا ملک لوٹ کر کھا گئے ہیں۔

وکلاء اور عدالتی عملے نے مذکورہ شخص کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دیا۔