Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

شائع 03 اگست 2019 06:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولا کے علاقے سوپور میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھرگھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔ شہادت کے باوجود علاقے میں قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ تین روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔