Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ: مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

شائع 03 اگست 2019 06:18am

Untitled-1

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس  فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔

صوابی کے رہائشی حاجی محمد نے جوتوں میں آئس جبکہ بیگ میں چرس چھپا رکھی تھی۔

ملزم حاجی محمد نے نجی پرواز کیو آر 631 کے ذریعے قطرروانہ ہونا تھا۔ گرفتار ملزم سے ایک کلو آئس اور ایک کلو چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف حکام نے ملزم کوگرفتار کرکے تھانہ اے این ایف منتقل کردیا۔

سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر گزشتہ رات نوشہرہ کے رہائشی کے سامان سے بارہ بوتل لیکویڈ آئس بھی برآمد ہوئی تھی۔