Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

روسی جاسوس اور بیٹی کو زہر دینے کا معاملہ، روس پر مزید پابندی عائد

شائع 03 اگست 2019 06:08am

Trump Putin

واشنگٹن: امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے معاملے پر روس پر مزید پابندی عائد کردیں۔

پابندیوں کے مطابق کوئی بھی امریکی بینک روس کو قرضہ نہیں دے سکے گا، نہ ہی بین الاقوامی سطح پر لئے گئے قرض کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔

امریکی کانگریس کے دباؤ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر مزید پابندی کاایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔

روسی قانون ساز کا کہنا ہے کہ امریکی فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے گی۔

گزشتہ سال برطانیہ میں مقیم سرگی اسکرپال اور صاحبزادی یولیا پر اعصاب شل کردینے والے زہر نووی چوک سے حملہ کیا گیا تھا، اس معاملے پر برطانیہ نے روس کو ذمہ دار ٹھرایا تھا۔