کرائسٹ چرچ شہداء کے لواحقین شاہ سلمان کی دعوت پر حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے اہلخانہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
شاہ سلمان کی جانب سے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو اپنے خرچ پر فریضہ حج کی ادائیگی کی دعوت دی گئی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کے 200 ورثاء کو حج کرایا جائے گا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے لواحقین سعودی فرمانروا کے مہمان خصوصی ہوں گے جنہیں شاہی مہمان کا درجہ حاصل ہوگا۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ 2019 کو دو مساجد پر حملے میں 50 افراد شہید اور 39 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس دہشت گرد حملے میں 9 پاکستانی بھی شہید ہوئے تھے۔
Comments are closed on this story.