Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

ن لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی کو 14 غدار سینیٹرز کی تلاش

شائع 03 اگست 2019 04:04am

shahbazimage

اسلام آباد: ووٹ کس نے بیچا اور کون کون سا سینیٹر بکا۔ مسلم لیگ ن کی تحقیقاتی کمیٹی اس بات کا کھوج لگائے گی۔

ن لیگ کے اہم اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کو غداری کرنے والے 14 سینیٹرز کی تلاش شروع کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

شہباز شریف کی سربراہی میں سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا، ن لیگ کے تمام سینیٹرز اجلاس میں نہ آئے۔

شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا وقار مجروح ہوا، ہارس ٹریڈنگ کی فتح ہوئی۔ 14 سینیٹرز نے ضمیر بیچے، ان اراکین کو تلاش کریں گے اور کارروائی بھی کی جائے گی۔

کمیٹی اراکین کا تعین شہباز شریف کریں گے۔