Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

لڑکی نے جھانسا دے کر تین نوجوانوں کو اغوا کرلیا

شائع 03 اگست 2019 03:57am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نواب شاہ: قاضی احمد کے گاؤں مٹھومری کے تین نوجوانوں کو لڑکی نے جھانسا دے کر مبینہ طور پر کشمور سے اغواء کرلیا۔

محبوب جونیجو ڈاکوؤں کی ساتھی لڑکی کے فون آنے کے بعد اپنے دیگر دو کزنوں ضمیر جونیجو، ارشد جونیجو کے ہمراہ لڑکی سے ملاقات کیلئے گیا، جس کے بعد سے تینوں مغویوں کے موبائل فون بند ہیں۔

مغوی نوجوانوں کی تصاویر مغوی نوجوانوں کی تصاویر مغوی نوجوانوں کی تصاویر مغوی نوجوانوں کی تصاویر

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تاوان طلب کرنے والی فون کال کشمور کے علاقے سے ٹریس ہوئی ہے، جبکہ اہلخانہ کے مطابق ڈاکوؤں نے تینوں مغویوں کی رہائی کیلئے تیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔