Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ایف آئی اے کی کارروائی، بھارتی باشندہ پنجم تیواری گرفتار

اپ ڈیٹ 03 اگست 2019 04:47am

Untitled-1

گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے گوجرانوالا میں لاری اڈے کے قریب سے بھارتی باشندے پنجم تیواری کو گرفتار کر لیا۔

ملزم دس سال قبل غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا اور بلال کے نام سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ پر پاکستان میں رہائش پذیر تھا۔

پنجم تیواری نے پاکستانی شہری کامران کی بہن سے شادی بھی کی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کا کہنا ہے کہ گرفتار  بھارتی باشندہ پنجم تیواری بنارس کا رہائشی ہے، پنجم تیواری کی 2009 میں پاکستانی شہری کامران سے ملاقات ہوئی۔

عامر نوز کے مطابق 10 سال قبل پنجم تیواری غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا۔