Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شائع 03 اگست 2019 03:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔