Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کلبھوشن تک رسائی کا موقع بھارت نے گنوادیا

اپ ڈیٹ 02 اگست 2019 06:58pm

kalimagee

بھارتی جاسوس کمانڈرکلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کی فراہمی کے معاملے پر  پاکستان کی پیشکش پر بھارت کا جواب آ گیا ۔

ہندوستان نے کئی سوالات اٹھا دیئے ۔پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر شرائط بھی عائد کیں  ۔  بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے اپنے جاسوس سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا ۔

 بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی برقراررکھتے ہوئے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے‎ بھارتی حکومت نے قونصلر رسائی کے معاملے پر پاکستانی پیشکش پرہی سوالات اٹھا دیئے ۔ پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پرشرائط بھی عائد کیں ۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کی فراہمی کے معاملے پر یکم اگست کو پاکستان نے پیشکش کی ۔ بھارت نے تصدیق اور پھر مشروط جواب بھی دے دیا ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے جاسوس تک تنہائی میں رسائی مانگی اوریہ بھی مطالبہ کیا کہ قونصلر رسائی کسی خوف اور رکاوٹ کے بغیر فراہم کی جائے ۔پاکستان نے پورے خلوص کیساتھ عالمی عدالتی فیصلے اور ویانا کنونشن برائے قونصلر امور1963ء پر عملدرآمد کیا ۔ پاکستانی پیشکش پربھارت فائدہ نہیں اٹھاتا تو ممکنہ طور پر ایک اہم موقع گنوا دے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے بھارتی فرمائش پر جامع مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا ۔ قونصلر رسائی کیلیے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہو گا ۔