کلبھوشن تک رسائی کا موقع بھارت نے گنوادیا
بھارتی جاسوس کمانڈرکلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان کی پیشکش پر بھارت کا جواب آ گیا ۔
ہندوستان نے کئی سوالات اٹھا دیئے ۔پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر شرائط بھی عائد کیں ۔ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے اپنے جاسوس سے ملاقات کا پہلا موقع گنوا دیا ۔
بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی برقراررکھتے ہوئے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے بھارتی حکومت نے قونصلر رسائی کے معاملے پر پاکستانی پیشکش پرہی سوالات اٹھا دیئے ۔ پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پرشرائط بھی عائد کیں ۔
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کی فراہمی کے معاملے پر یکم اگست کو پاکستان نے پیشکش کی ۔ بھارت نے تصدیق اور پھر مشروط جواب بھی دے دیا ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے جاسوس تک تنہائی میں رسائی مانگی اوریہ بھی مطالبہ کیا کہ قونصلر رسائی کسی خوف اور رکاوٹ کے بغیر فراہم کی جائے ۔پاکستان نے پورے خلوص کیساتھ عالمی عدالتی فیصلے اور ویانا کنونشن برائے قونصلر امور1963ء پر عملدرآمد کیا ۔ پاکستانی پیشکش پربھارت فائدہ نہیں اٹھاتا تو ممکنہ طور پر ایک اہم موقع گنوا دے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے بھارتی فرمائش پر جامع مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا ۔ قونصلر رسائی کیلیے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہو گا ۔
Comments are closed on this story.