Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

آرمی چیف جنرل  باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

شائع 02 اگست 2019 05:37pm

armuyimage

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات افغانستان میں امن عمل کیلئے جاری بات چیت اور کوششوں کا تسلسل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے افغانستان میں امن کیلئے اپنے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ جبکہ باہمی متفقہ مقاصد کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔