Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی ، بھارت کا انکار

شائع 02 اگست 2019 05:35pm

 

foimage

بھارت کی مودی سرکار نے امریکی صدر کی ثالثِی کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ۔

بھارتی وزیر خارجہ کہتے ہیں مسئلہ کشمیر پر مذاکرات ہوئے تو کسی ثالث کے بغیر ہی ہوں گے۔

مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، امریکی صدر کی دوبارہ  پیشکش کوبھی مسترد کردیا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹوئٹ کیا آسیان اجلاس میں مائیک پومیو سے ملاقات ہوئی ۔ دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ۔ اگر کشمیر پر پاکستان کیساتھ مذاکرات ہوئے تو کسی ثالث کے بغیر ہوں گے۔

اُدھر مودی کی جنونی سرکار نے مقبوضہ وادی میں مزید اٹھائیس ہزار فوجی اُتار دیے ۔ نام نہاد سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی تیزکردیا گیا۔