مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی ، بھارت کا انکار
بھارت کی مودی سرکار نے امریکی صدر کی ثالثِی کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ۔
بھارتی وزیر خارجہ کہتے ہیں مسئلہ کشمیر پر مذاکرات ہوئے تو کسی ثالث کے بغیر ہی ہوں گے۔
مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، امریکی صدر کی دوبارہ پیشکش کوبھی مسترد کردیا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹوئٹ کیا آسیان اجلاس میں مائیک پومیو سے ملاقات ہوئی ۔ دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ۔ اگر کشمیر پر پاکستان کیساتھ مذاکرات ہوئے تو کسی ثالث کے بغیر ہوں گے۔
اُدھر مودی کی جنونی سرکار نے مقبوضہ وادی میں مزید اٹھائیس ہزار فوجی اُتار دیے ۔ نام نہاد سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی تیزکردیا گیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.