Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

میرے والد نے 8 سال مجھ سے بات تک نہیں کی، مایا علی

شائع 02 اگست 2019 04:42pm

maya1

مایا علی کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے ان کے والد ان سے بے حد ناراض ہوگئے تھے اور بات کرنا بھی بند کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے شوبز میں انٹری کے وقت پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے پرداہ اٹھایا۔

اس انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ ابتدا میں انہیں لوگوں سے اتنی محبت نہیں ملی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں لوگ الٹا ان پر تنقید کرتے اور کہتے تھے کہ مایا کو اداکاری نہیں آتی، یہ کیا کام کررہی ہے۔ تاہم بعد میں لوگوں نے انہیں اور ان کے کام کو بے حد سراہا۔

انہوں نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ شوبز میں کام کرنے کے فیصلے کے باعث ان کے والد بہت ناراض ہوگئے تھے اور 8 سال تک ان سے بات نہیں کی۔

انٹرویو میں ان کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو دیکھئے۔