Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

انتیس بچیوں سے زیادتی، ملزم  راولپنڈی میں گرفتار

شائع 02 اگست 2019 02:28pm

childabuseimagere

راولپنڈی : کم سن بچیوں سے زیادتی اوراغواء کا ملزم  راولپنڈی میں عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے 14 روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا ۔

 ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف بچیوں سے زیادتی،اغواء اور زیادتی کی کوشش کے 29مقدمات درج ہیں۔

 ملزم کے خلاف ضلع میانوالی میں 15ضلع لیہ میں 7ضلع مظفر گڑھ میں 2ضلع راولپنڈی میں 4جبکہ اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہےملزم کے ہاتھوں کئی بچیاں زیادتی کا نشانہ بنیں جبکہ کچھ کے ساتھ زیادتی کی کوشش اور کچھ کو اغواء کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  جن متاثرہ بچیوں کے مقدمات درج نہیں ان کے ورثاء کو بھی بلا کر فوری مقدمات درج کئے جائیں ۔