Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کیٹی پیری پر گانے کی دُھن چوری کا الزام، بھاری جرمانہ عائد

اپ ڈیٹ 02 اگست 2019 02:46pm

katy

لاس اینجلس: گانے کی دُھن چوری کرنے کے الزام میں معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور ان کے شراکت داروں پر 2 اعشاریہ 78 ملین ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکارہ پر 2013 کے سپر ہِٹ گانے 'ڈارک ہارس' میں 2009 کے کرسچن ریپ سانگ کی دُھن چوری کرنے کا الزام تھا جس پر فیڈرل جیوری نے جمعرات کے روز فیصلہ سنایا اور گلوکارہ پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔

اگر اس جرمانے کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ تقریباً 44 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

فیڈرل جیوری کے فیصلے کے مطابق گلوکارہ کیٹی پیری، ان کے شراکت داروں اور ان کے ریکارڈ لیبل کو یہ جرمانہ ضرور ادا کرنا پڑے گا۔