Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت: بابری مسجد تنازعہ ، سپریم کورٹ میں روزانہ سماعت کا فیصلہ

شائع 02 اگست 2019 01:56pm

babrimosqueimagee

بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کے تنازعے پر مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔، پہلے بابری مسجد  اوراس سے ملحقہ علاقے کے تنازعے کے حل کیلئے ثالثی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ، تاہم کمیٹی نے اس حوالے سے ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے ۔

بابری مسجد کی ملکیت کیلئے سنی وقف بورڈ ، رام اللہ اور موہی اکھاڑے کے درمیان قانونی تنازعہ کئی عرصے سے جاری ہے، پہلے الہ آباد کورٹ نے اس زمین کو فریقین کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ دیا تھا لیکن فیصلے کیخلاف چودہ فریقین نے اپیلیں دائر کردی تھیں۔

تاہم اب دوبارہ ثالثی پینل کی ناکامی کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائیگی۔