Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب : خواتین کو بغیر محرم سفر کی اجازت مل گئی

شائع 02 اگست 2019 01:39pm

saudiiamgee

سعودی عرب میں خواتین کو تنہا سفر کرنے کی اجازت مل گئی ،ا ب وہ بغیر کسی مرد کے سفر کرسکیں گی۔ شاہ فرمان کے مطابق سعودی خواتین کو اب مردوں کی اجازت ک بغیر بھی پاسپورٹ بناسکیں گی اور اب ان کیلئے بیرون ملک سفر کیلئے کسی نگراں کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

سعودی شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ  اب 21 برس سے زائد عمر کی کوئی بھی خاتون پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کروا سکتی ہے اور اسکے لئے اسکو مرد نگراں کی ضرورت نہیں ہے۔ شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب خواتین  کو اپنے بچوں کی پیدائش بھی خود درج کروانے  کا حق حاصل ہے اور وہ اپنی شادی اور طلاق کا بھی اندراج خود کرواسکتی ہیں۔

پہلے سعودی عرب میں تمام عمر کی خواتین پر پاسپورٹ بنوانے اور بیرون ملک سفر کیلئے کسی محرم یا پھر نگران کے ساتھ ہونے  یا پھر اجازت لینے کی شرط عائد تھی۔