مراد علی شاہ کی نااہلی ،درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اقامے اوردہری شہریت کی بنا پرنااہلی کیلئے دائرنظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 اگست کو سماعت کرے گا ۔
درخواست گزار روشن بریرو نے مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے تئیس جنوری کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اقامے اوردہری شہریت کی بنیاد پر نا اہل کرنے کی استدعا کی گئی۔ سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے مقررکردی ۔
جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 اگست کو سماعت کرے گا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے.تئیس جنوری 2019 کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مراد علی شاہ کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھا تھا عدالت عظمیٰ نے قرار دیا تھا کہ درخواست گزار مراد علی شاہ کے سیاسی مخالف ہے اور اس سے قبل نااہلی کے لیے کئی درخواستیں دے چکا ہے ۔
Comments are closed on this story.