Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

محمد عامر کے بعد وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 03 اگست 2019 11:56am

wahab

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کی اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر بھارتی صحافی کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

بھارتی صحافی کے اس ٹویٹ پر پاکستان کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ نے ٹویٹ کیا اور بتایا کہ ابھی انہوں نے اس بات کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہاب ریاض کینیڈا سے واپسی پر باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیں گے۔