Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

حسن علی نے باقاعدہ طور پر اپنی شادی کا اعلان کردیا

شائع 02 اگست 2019 12:23pm
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی/ فائل فوٹو پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی/ فائل فوٹو

گوجرانوالہ: فاسٹ بولر حسن علی نے باقاعدہ طور پر اپنی شادی کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ لڑکی کا نام شامیہ نہیں سامعہ ہے اور نکاح بیس اگست کو دبئی میں ہوگا۔

حسن علی کی شادی میں ساتھی کرکٹر شاداب خان بھی شرکت کریں گے، حسن تقریب میں شیروانی پہنیں گے جبکہ ولیمہ تین ماہ بعد پاکستان میں ہوگا۔

دبئی میں آنکھ مٹکا ہوا اور پھر شادی کا ارادہ کیا، حسن علی نے نکاح کی تصدیق کردی۔

تقریب میں حسن علی پاکستانی اسٹائل شیروانی زیب تن کریں گے، نیا جوڑا گوجرانوالا میں ہی سیٹل ہوگا اور تین ماہ بعد ولیمہ بھی ہوگا۔

حسن علی نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر جو تصویریں لگی ہیں انہی میں سے ایک سامیہ بھی ہے۔