Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

قانون سازی کیلئے اپوزیشن کی معاونت ضروری قرار

شائع 01 اگست 2019 05:47pm

faramagee

سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن سے کوئی شکوہ نہیں ہے، قانون سازی کیلئے ان کی مدد چاہئے ہوگی ۔

 پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شبلی فرازکا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین کوملاقات کرکے سمجھایا تھا، پہلے دن ہی کہا تھا کہ ایوان کا تقدس مجروح کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتساب سے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

 شبلی فرازنے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے ووٹ لینے نہیں بلکہ انھیں سمجھانے گئے تھے لیکن انہوں نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپنے مقاصد کیلئے استعمال کی ۔