Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشز ٹیسٹ کا پہلا روز: آسٹریلیا 284 آل آؤٹ، انگلینڈ بناکسی نقصان کے 10 رنز

اپ ڈیٹ 02 اگست 2019 06:05pm

stevesmith

برمنگھم: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے آسٹریلیا کے 284 رنز کے جواب میں دن کے اختتام پر بنا کسی نقصان کے 10 رنز اسکور کرلئے۔

کھیل کے جیسن روئے 6 اور برنس 4 رنز کے ساتھ کل دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 284 رنز اسکور کئے، اسٹیو اسمتھ نے 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ پیٹر سڈل نے انتہائی اہم 44 اور ٹریوس ہیڈ نے 35 رنز اسکور کئے۔

ایک موقع پر آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی محض 122 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل نے نویں وکٹ کیلئے 88 اور پھر اسمتھ اور نیتھن لائن نے آخری وکٹ کیلئے 74 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

کینگروز نے آخری 2 وکٹوں پر 162 رنز بناکر میچ میں شاندار واپسی کی۔

انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے 5، کرس ووکس نے 3 جبکہ اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جیمز اینڈرسن اور جوئے ڈینلی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔