Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

جمہوری عمل پر آج داغ لگا،فردوس عاشق اعوان

شائع 01 اگست 2019 05:45pm

awanimagee

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو  کا نعرہ لگانے والوں نے آج جمہوری عمل پر داغ لگایا ۔

 پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں معاون خصوصی برائے اطلاعات   فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی فتح پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بغض میں قرارداد پیش کی گئی لیکن آج اپوزیشن کی صفوں میں بغاوت ہوئی اور ان کی کرپٹ سیاست مسترد ہوگئی۔

  فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیرمین کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ میں قوم نے اپوزیشن کا چہرہ دیکھ لیا ہے ۔