Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بلاول اور مریم ابھی بچے ہیں ،فواد چوہدری

اپ ڈیٹ 01 اگست 2019 05:43pm

chuadhryimagee

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰان نے اپوزیشن کو بچہ بنا کراستعمال کیا، اب اے پی سی میں مولانا فضل الرحمٰن کی جیبیں ٹٹولی جائیں ۔ بلاول اور مریم کو سمجھ جانا چاہئیے کہ وہ ابھی بچے ہیں ۔

 پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے آخری وقت تک کوشش کی کہ اپوزیشن کی عزت بچ جائے ہم اپوزیشن سے کہتے رہے کہ تحریک واپس لے لیں اپوزیشن " سو پیاز اور سوجوتے " کھانے والی بات پر عمل پیرا تھی ۔ بلاول اور مریم کو سمجھ جانا چاہئیے کہ وہ ابھی بچے ہیں یہ دونوں مولانا فضل الرحمان کی سیاسی گیم تک نہیں پہنچ سکتے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی فیصلے غصے میں نہیں ٹھنڈے دل سے کئے جاتے ہیں ۔ غصہ میں کئے گئے فیصلے کا خمیازہ اپوزیشن کو بھگتنا پڑا اپوزیشن کی اس غلطی سے ان کی سیاست مزید خراب ہوئی ۔اپوزیشن کی تلوار خود ان کی اپنی گردنوں پر جا پڑی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہےتو اس میں بھی اپوزیشن کے لوگ ملوث ہیں۔