Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

تحریک عدم اعتماد میں ناکامی، اے پی سی بلانے کا فیصلہ

شائع 01 اگست 2019 05:06pm

shahbzimagee

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپوزیشن نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ اے پی سی آئندہ ہفتے کسی بھی روز طلب کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔  

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی کے اجلاس کی طلبی کیلیے پیغام پہنچا دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان اے پی سی طلب کرلیں گے۔

اجلاس میں تحریک کی ناکامی اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ گزشتہ اے پی سی کے فیصلوں پر نظرثانی بھی ہوگی۔ بلاول بھٹو کہتےہیں۔ دیکھیں گے کون ہیں وہ چودہ لوگ جنہوں نے اپنا ضمیر بیچ دیا۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا50سینیٹرز نے دباؤ کے باوجود ووٹ کاسٹ کیے، اب اخلاقی طور پر چیئرمین سینیٹ خود مستعفی ہوجائیں۔