Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ دیا مرزا نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا

شائع 01 اگست 2019 05:25pm

diamirza

بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ دیا مرزا نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیا مرزا اور ان کے شوہر ساحل سانگھا نے شادی کے پانچ سال ایک ساتھ گزار لئے ہیں اور اب انہوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دیا مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ اپنے شوہر ساحل سانگھا سے علیحدگی اختیار کررہی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ میرا اور میرے شوہر کا مشترکہ ہے ہم اب بھی ایک دوسرے سے محبت اور عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ '11 سال ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے بعد مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہم علیحدگی اختیار کرلیں، ہم ہمیشہ دوست رہیں گے اور ہمارے درمیان محبت اور عزت کا رشتہ قائم رہے گا جبکہ ہمارا سفر ہمیں مختلف منزلوں کی طرف لے جائے گا'۔


View this post on Instagram

A post shared by Dia Mirza (@diamirzaofficial) on

اس پوسٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم اپنے خاندان والوں اور اپنے تمام دوستوں کا بے پناہ محبت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سمیت ہر کسی سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری ضروریات کی عزت کریں کیونکہ ہمیں اس وقت پرائیویسی کی ضرورت ہے۔ ہم اس معاملے پر مزید کوئی بھی بیان جاری نہیں کریں گے۔

واضح رہے ساحل اور دیا مرزا نے طویل عرصے پر محیط تعلقات کے بعد 18 اکتوبر 2014 کو شادی کی تھی، تاہم ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی اب تک کوئی معقول وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔