Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ: کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

شائع 01 اگست 2019 03:24pm

pcb

لاہور: پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی، کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی وسیم خان کی صدارت میں کرکٹ کمیٹی آج کوچز، کھلاڑی، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کی کارکردگی کا جاٸزہ لے گی۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے ابتدائی جائزہ لیا۔ اے کیٹیگری میں وہی کھلاڑی ہوں گے جو تینوں کیٹگریز کھیلیں گے۔

چیف سلیکٹر کی عدم موجودگی پر کمیٹی کسی حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر این سی اے مدثر نذر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان، کوچ مکی آرتھر بھی شریک تھے۔

 دوسری جانب پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو لاہور میں ہوگا، جس میں قومی مینز، ویمنز ٹیموں  کے ساتھ ساتھ انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے گی۔

انضمام الحق، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 مصباح الحق اور کمیٹی کے دیگر ممبران اجلاس میں شریک ہونگے جبکہ وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے دستیاب ہونگے۔