Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت

شائع 01 اگست 2019 02:10pm

SALMANIMAGEE

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی۔

سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے یا واپسی پر سعودی عرب کا دورہ کریں۔

 وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ شام سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سعودی ولی عہد سے ان کے چچا پرنس بندر بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کی ۔

وزیر اعظم نے گفتگو میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ذکر کیا اور سعودی عرب کی جانب سے سیاسی و اقتصادی تعاون پر  شکریہ ادا کیا۔

سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش کے کہ وہ یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے نیویارک جاتے یا واپسی پر سعودی عرب کا دورہ کریں۔