Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کوٹ لکھپت جیل ،نواز شریف سے مریم نواز کی ملاقات

شائع 01 اگست 2019 01:56pm

photoimagee

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد نے ملاقات کی۔مریم نواز نے اپنے والد سے پارٹی جلسوں بارے رہنمائی لی اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قید سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ہفتہ وار ملاقات والے دن جمعرات کو ان کی بیٹی مریم نواز، نواسی مہر النسا سمیت شریف خاندان کے افراد نے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

شہبازشریف اسلام آباد میں ہونے کے باعث ملاقات کے لئے نہ پہنچ سکے۔مریم نواز جیل پہنچیں تو وہاں موجود لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔.

 ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد کو چوہدری شوگر ملز کیس کے حوالے سے نیب میں اپنی پیشی بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ مریم نواز نے نواز شریف کو چیئرمین سینٹ کیخلاف ہونے والی تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

 ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد سے ملاقات میں دو اگست کو پاکپتن، چار اگست کو خوشاب اور چھ اگست کو سرگودھا میں پارٹی کے جلسوں سے متعلق رہنمائی بھی لی جبکہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کا طبی معائنہ بھی کیا۔