Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

رومن رینز پر قاتلانہ حملہ، ویڈیو وائرل

اپ ڈیٹ 01 اگست 2019 08:32am

Untitled-1-Recovered

واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای (ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ) کے معروف ریسلر رومن رینز اسمیک ڈاؤن میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما رومن رینز کو جان سے مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی، میزبان نے عین موقع پر آواز دے کر رومن رینز کو بچالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک اسٹیج کی طرف اور لوہے کا بنچ رکھا ہوا تھا، جو کسی کی جانب سے رومن رینز کی جانب پھینکا گیا تاہم ونس میک میہن نے آواز دی جس پر رومن رینز گر گئے۔

لوہے کا بنچ گرنے کی آواز سن کر لوگ باہر نکل آئے اور رومن رینز کی مدد کو پہنچے، جہاں ان کی جانب سے بگ ڈوگ کی خیریت دریافت کی گئی تاہم رومن تھوڑی دیر بعد اٹھ کر چلتے بنے۔

رومن رینز کے مداحوں کی جانب سے اس جان لیوا حملے کا ذمہ دار سموا جوئی کو قرار دیا جارہا ہے تاہم ڈؓبلیو ڈبلیو انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔