Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

سات سالہ بچے کے منہ میں 526 دانت

شائع 01 اگست 2019 05:09am

Untitled-1

نئی دہلی: بھارت میں 7 سالہ بچے کے منہ میں 21 قدرتی دانتوں کے علاوہ 526 اضافی دانت بھی موجود تھے، جنہیں سرجری کے ذریعے نکال دیا گیا ہے تاہم یہ ایک عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں چینائی کے رہائشی 7 سالہ بچے روِندر ناتھ کے منہ میں قدرتی دانتوں کے علاوہ 526 دانت موجود تھے، یہ اضافی دانت ایک جھلی میں ڈھکے ہوئے تھے اور بظاہر نظر نہیں آرہے تھے۔

بچے کو 3 سال کی عمر سے نچلے جبڑے میں سوجن کی شکایت تھی جو رفتہ رفتہ بڑھ رہی تھی اور اس میں تکلیف بھی بہت زیادہ تھی۔ بچے کے والدین نے گھریلو ٹوٹکوں کے کار آمد نہ ہونے پر ماہر امراض دندان سے رجوع کیا۔

سرجن کا کہنا ہے کہ ایکس ریز اور سی ٹی اسکین کی جانچ پڑتال سے بچے کے نچلے جبڑے میں ایک تھیلی کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جسے آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا، تھیلی کا وزن 200 گرام تھا اور اس میں 526 نئے دانت موجود تھے۔

معالجین کا کہنا ہے کہ یہ ایک خاص قسم کی بیماری ہوتی ہے جسے compound composite ondontome کہا جاتا ہے جس کا علاج عمومی طور پر سرجری کرکے اضافی دانتوں کو باہر نکال دینا ہوتا ہے۔