Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اسامہ کے بیٹے حمزہ بن لادن ایک حملے میں مارے گئے: امریکی حکام کا دعویٰ

اپ ڈیٹ 01 اگست 2019 05:32am

Hamza Bin laden

لندن: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق لیڈر اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن ایک حملے میں مارے گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تین امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق لیڈر اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن ہلاک ہو چکے ہیں، وہ دہشتگرد تنظیم کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی واضح اطلاعات نہیں ہیں۔ جیسی ہی اطلاعات سامنے آئینگی میڈیا کے ذریعے سب کو آگاہ کیا جائے گا۔

القاعدہ کے سابق لیڈر اسامہ بن لادن کے بیٹے کے بارے میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 16 کروڑ پاکستانی روپے) نقد انعام دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب سے بار بار اطلاع کیے جانے کے بعد بھی امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حمزہ نے اپنے والد کی ہلاکت کے بعد امریکا سے بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

یاد رہے کہ حمزہ بن لادن 1989ء کو پیدا ہوئے تھے، ان کے والد 1996ء کو افغانستان منتقل ہو گئے تھے اور امریکا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔