Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کبریٰ خان تنقید کا جواب دینے خود میدان میں اتر آئیں

شائع 31 جولائ 2019 06:29pm

kubrakhan

کبریٰ خان کا شمار شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بے حد کم وقت میں شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا، ان دنوں جہاں انہیں ان کے نئے گانے پر پذیرائی مل رہی ہے وہیں تنقید کا سامنا بھی ہے۔

حال ہی میں ان کی فلم 'سپراسٹار' کا گانا 'دھڑک بھڑک' ریلیز ہوا ہے جس پر ایک ٹویٹر صارف نے ان پر تنقید کی تو وہ جواب دینے خود ہی میدان میں اتر آئیں۔

خاتون سوشل میڈیا صارف نے اس گانے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ماشاءاللہ، کبریٰ خان نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا تھا'۔

سوشل میڈیا صارف کے اس ٹویٹ پر کبریٰ خان نے اس تصویر کو پوسٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ رمضان المبارک مئی اور جون کے مہینے میں تھا جبکہ انہوں نے اس گانے کی شوٹنگ اپریل میں کی تھی'۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ 'انہیں کسی کو وضاحتیں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ سمجھتی ہیں اگرچہ لوگوں پر گند اچھالا جائے پھر بھی وہ تبدیل ہوسکتے ہیں لیکن انہیں اس کے باوجود بھی بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی، اس لئے لگے رہو'۔

ان کے اس گانے کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔