Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

محمد آصف قومی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں

شائع 31 جولائ 2019 05:38pm

masif

کراچی: محمد آصف نے دفاعی چیمپئن محمد اعجاز کو شکست دے کر گیارہویں قومی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں محمد شہباز نے فتح کے ساتھ ایک سو چالیس کا بریک بھی کھیلا۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف نے دفاعی چیمپیئن محمد اعجاز کو دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔

محمد شہباز نے محمد ماجد علی کے خلاف پانچ دو فریم سے کامیابی حاصل کی، شہباز نے پانچویں فریم میں ایک سو چالیس کا ریکارڈ بریک بھی کھیلا۔

محمد احسن جاوید نے راحت عزیز کومات دی۔ ذوالفقار قادر نے عبدالستار کو ہرایا۔

محمد سجاد نے حارث طاہر کے خلاف فتح سمیٹی۔ احسن رمضان نے سہیل شہزاد کو قابو کیا۔

محمد نسیم اختر نے اسجد اقبال کوہرایا۔ مبشر رضا نے ابو صائم کو شکست دی۔

تمام فاتح کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔