Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

نوجوان کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کی طرف نہ دیکھیں،آرمی چیف

شائع 31 جولائ 2019 05:20pm

bajwaimagee

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کی طرف نہ دیکھیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھیں۔ قانون کی بالادستی اور میرٹ کو اپنائیں ۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے۔