Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بارش کے بعد حیدرآباد کی صورتحال ابتر،میئر غائب

شائع 31 جولائ 2019 05:11pm

hyderabadimageee

کراچی ہی نہیں حیدرآباد کا بھی برا حال ہے۔ علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور میئرسید طیب حسین منظر سے ہی غائب ہیں۔

حیدرآباد  تین روز سے پانی میں ڈوبا ہے،طیب حسین 6 ماہ سے منظر سے غائب ہیں۔

 ان کے پارٹی سے اختلافات ہوئے جس کے بعد سے وہ دفتر نہیں آرہے اس وقت ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی کے پاس میئر کا چارج ہے  حیدرآباد کے عوام  بلدیاتی نمائندوں کو کوس رہے ہیں۔

لطیف آباد،قاسم آباد ،اولڈ سٹی ایریا  کے گھروں میں تاحال پانی کھڑا ہے بلدیاتی  عملہ مکمل فعال نہین کیا جاسکا، لطیف آباد میں پانی کی نکاس کے لیے  فوجی جوان پہنچ  گئے۔

ڈپٹی کمشنر ہمت کرکے دفتر سے نکلے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تاہم  مشتعل عوام نے انہیں  گھیر لیا۔ اعجاز شاہ نے دفتر واپس جانے  میں ہی عافیت جانی۔